مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوٹلی آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ وزیر اعظم نواز شریف کو مستعفی ہو کر خود کو احتساب کے لئے پیش کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست تجارت کی غرض سے ہے وہ ملک میں سیاست نہیں بلکہ تجارت کرتے ہیں۔ بلاول بھوٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف کرپشن کے سردار اور مودی کے یار ہیں انھوں نے پاکستانی عوام پر زوردیا کہ مودی کے یار کو شکست دینا تمام پاکستانیوں کا فرض ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کبھی کشمیر کے مظالم پر بات نہیں کی لیکن ہم کشمیریوں کے حقوق کے لیے کبھی خاموش نہیں رہیں گے، قوم نوازشریف سے حساب مانگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ن‘‘ لیگ کی کرپشن کے چرچے عام ہو رہے ہیں، جو غلطی کرے گا اس کو غلطی کا حساب دینا ہوگا، کسی صورت کرپشن برداشت نہیں کروں گا، شفافیت پر یقین رکھتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کتابوں میں لوہا استعمال نہیں ہوتا اس لیے نوازشریف نے تعلیم پر توجہ نہیں دی۔
آپ کا تبصرہ